یلاریڈی ۔ منڈل لنگم پیٹ تحصیلدار مسٹر نارائنا کا تبادلہ کرتے ہوئے کاماریڈی کلکٹریٹ آفس میں مقرر کیا گیا اور کلکٹریٹ میں خدمات انجام دے رہے امین سنگھ کو لنگم پیٹ تحصیلدار کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ۔ منڈل تاڑوائی تحصیلدار کی حیثیت سے شریمیتی سنیتا نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ہے ۔ منڈل کے تحصیلدار مسٹر سائی بھوجنگ راؤ کا تبادلہ بڑی کوڑیگل کو کیا گیا ڈپٹی تحصیلدار کی خدمات انجام دینے والی شریمتی سنیتا کو تحصیلدار عہدہ پر ترقی دینے مقرر کیاگیا ۔
میونسپل ملازم عبدالمجیب کو تہنیت کی پیشکشی
مٹ پلی ۔ مٹ پلی لاری اونرس ویلفیر اسوسی ایشن ( ویلفیر اسوسی ایشن ) کی جانب سے مٹ پلی میونسپل سانیٹیشن انچارج عبدالمجیب کی نمایاں خدمات پر کلکٹر کے ہاتھوں توصیف نامہ دیا جانے پر آج تہنیت پیش کی گئی ۔ اسوسی ایشن کے ذمہ داران محمد واجد شنکر اور دیگر موجود تھے ۔