یلاریڈی ۔ منڈل لنگم پیٹ ایم پی ڈی او شنکر نائیک کے خلاف تلامڈگو علاقہ سے تعلق رکھنے والا سنجیلو نے ضلع کلکٹر سے شکایت کی ۔ تفصیلات کے بموجب تلامڈگو علاقہ میں قومی ضامن روزگار اسکیم کے تحت انجام دئے کاموں پر کیا گیا۔ خرچ معلوم کرنے کی غرض سے قانون حق معلومات کے ذریعہ گرام پنچایت سکریٹری کو دینے پر کوئی مثبت جواب نہ ملنے پر ایم پی ڈی او کو درخواست گذاری کرنے پر نومبر کی 13 اور 14 کو آفس فون کرکے آنے کو کہا اور سنجیو آفس جانے پر آفس بند تھا جس پر اس درخواست گذار نے ایم پی ڈی او کو فون کرکے بات کرنے پر ایم پی ڈی او نے سنجیلو کو کہا کہ تمہیں اس تعلق سے اطلاع دینا معلومات فراہم کرنا کوئی ضروری نہیں ہے ۔ یہ کہتے ہوئے دھمکی ٰآمیز طریقہ اپنایا اور ناسائشتہ الفاظ کا استعمال کرکے کلکٹر سے شکایت کی ۔ قانون حق معلومات کے تحت دریافت کرنے پر تعطیلات کے دنوں میں آفس کو طلب کرکے حاضر نہ رہنے فون کرنے پر دھمکی دینے اور ایم پی ڈی او سے خطرہ ہے کہہ کر سنجیولو نے ضلع کلکٹر کو ایم پی ڈی او کے خلاف ضروری کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ واضح رہے کہ قانون حق معلومات کا استعمال برائے نام ہوکر رہ گیا ہے ۔ کہیں اس کا استعمال غلط ہو رہا ہے تو کہیں اس پر عمل آوری نظر ہی نہیں آتی ۔ تو پھر اس قانون کا کیا مطلب جس سے ضرورتمند کو تشفی نہ ہوسکے ۔
