لنگم پیٹ رجسٹر آفس کا معائنہ

   

یلاریڈی ۔ کساونں کے تمام مسائل وقت پر حل کرنے ضلع جوائنٹ کلکٹر مسٹر یادی ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ انہوں نے لنگم پیٹ منڈل سب رجسٹرار آفس تحصیل کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی ۔ اس موقع پر دھرانی پورٹل کے آغاز سے اب تک کے مکمل کئے گئے رجسٹریشن اور اراضیات کی خرید و فروخت کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کے علاوہ دیگر جائیدادوں کیلئے لیا گیا قرض کی رقم کو مارٹیگیج کا موقع دیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر تمام استفادہ کریں ۔ انہوں نے مختلف افراد کو پٹہ پاس بکس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر آر ڈی او مسٹر سرینواس نائیک ، تحصیلدار نارائنا اور عملہ میں راجیشور ، بالیا ، مرلی ، کمار ، روی اور دیگر موجود تھے ۔