لنگم پیٹ منڈل پریشد اجلاس کا بائیکاٹ

   

Ferty9 Clinic

ایم پی پی اور ایم پی ڈی اوپر ارکان کونظر انداز کرنے کا الزام، استعفی دینے کا انتباہ
یلاریڈی۔ منڈل لنگم پیٹ ایم پی ٹی سی ارکان سرکاری پروگرام میں یکسر نظرانداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے منڈل جنرل باڈی اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ اجلاس کا 11 بجے صبح آغاز کیا جانا تھا لیکن ایم پی ٹی سی ارکان نے ایم پی ڈی او آفس پہنچ کر اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں نائب صدر وٹھل ریڈی، زیڈ پی ٹی سی سری لتا، ایم پی ٹی سی محترمہ شمیم النساء بیگم اور دیگر ارکان نے ایم پی ڈی او شنکر نائیک، ایم پی پی محترمہ غریب النساء بیگم پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جہاں اہمیت نہ دی جارہی ہو وہاں ہم کیوں رہیں کہتے ہوئے ایم پی ٹی سی ارکان نے ان کے بغیر ہی اجلاس منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔ ایم پی ڈی او کے ساتھ ساتھ منڈل سطح کے عہدیدار مواضعات کا دورہ کرنے کیلئے آنے پر ایم پی ٹی سی کو کوئی اطلاع نہیں دی جارہی ہے۔ ایم پی ٹی سی ارکان کی ضرورت نہیں ہے تو پھر اجلاس میں شرکت کرکے کیا کریں گے کہتے ہوئے ارکان نے ایم پی ڈی او کو آڑے ہاتھ لیا۔ منڈل میں حکومت کی فلاحی اسکیمات و سرکاری پروگراموں کو ایم پی ڈی او اور ایم پی پی اپنی مرضی کے لحاظ سے انجام دینے کا الزام لگایا۔ اگر یہی سلسلہ رہا تو تمام ارکان عہدے سے مستعفی ہونے کا انتباہ دیا۔ بعد ازاں ایم پی ڈی او نے ارکان کو سمجھاکر انہیں تیقن دیا کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ سب کے ساتھ مل کر کام ہوگا۔ ایم پی پی غریب النساء بیگم نے بھی کہا کہ میں کسی رکن کو نظر انداز نہیں کیا ہے۔ یہاں سے ہر ایم پی ٹی سی کو اطلاع کے بعد ہی فلاحی کام ہوں گے۔ پھر بھی عہدیدار ایم پی ٹی سی سرپنچوں نے اجلاس منعقد کئے بغیر ہی چلے گئے۔