لنگم پیٹ میں ایرگن چل جانے سے ایک شخص زخمی

   

یلاریڈی /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی سنگاریڈی علاقہ میں ایر گن چل جانے سے ایک شخص شدید زخمی ہونے کا واقعہ کل پیش آیا ۔ منڈل سب انسپکٹر پربھاکر کی تفصیلات کے مطابق کھیت میں پرشانت نامی نوجوان کے ہاتھ سے ایرگن چل جانے پر راجو نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری تشویشناک حالت میں حیدرآباد کے خانگی دواخانہ کو منتقل کیا گیا جہاں خطرہ سے بچ نکلا ۔ اطلاع ملتے ہییلاریڈی ڈی ایس پی سرینواسلو ، ناگی ریڈی پیٹ ، گندھاری ، یلاریڈی سب انسپکٹران نے مقام واردات پر پہونچکر حادثہ کی تحقیقات کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔
ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص زخمی
بودھن /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج صبح پانچ بجے ریلوے اسٹیشن بودھن پر ایک حادثہ پیش آیا ۔ جس میں لطیف نامی ایک 40 سالہ مسافر ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ اس حادثہ میں لطیف کا بایاں بازو تن سے جدا ہوگیا ۔ زخمی مسافر کو 108 امبولنس کے ذریعہ گورنمنٹ ہاسپٹل بودھن منتقل کیا گیا ۔ جہاں ابتدائی مرحم پٹی کے بعد نظام آباد ضلع ہاسپٹل روانہ کردیا گیا ۔