لنگم پیٹ میں بس کی ٹکر سے سرپنچ ہلاک

   

ایک ہی آر ٹی سی بس سے دن میں دو حادثہ

یلاریڈی ۔ آر ٹی سی بس کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہونے کا حادثہ منڈل لنگم پیٹ میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل گندھاری کے علاقہ جواڑی کے سرپنچ سائیلو یلاریڈی کے ٹریژری آفس کو اپنا کام مکمل کرکے گھر واپس جارہا تھا کہ گندھاری سے لنگم پیٹ کو آرہی آر ٹی سی کاماریڈی ڈپو کی بس تلامڈگو علاقہ کے قریب سرپنچ سائیلو کی بایئک کو ٹکر دے دی جس سے سرپنچ مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ اگر سرپر ہوتی تو جان بچ جاتی ۔ متوفی کو بیوی وجیا ، دو لڑکے کروپاکر ، جیونہیں ۔ چھوٹا لڑکا جیون ہاتھ پاؤں سے معذور ہے اور اس بیٹے کا باپ کی موت کے دن جنم دن کا ہونا غم کو دوگنا کردیا ۔ سرپنچ کی ہلاک ہونے کی خبر سے جواڑی علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ اس حادثہ کے علاوہ تعجب اس بات کا بھی ہے کہ سرپنچ کی بائیک کو ٹکر دینے والی یہ آر ٹی سی بس دوپہر کو لنگم پیٹ کے قریب روی گوڑ پٹرول بنک کے مالک کی کار کو ٹکر دی تھی ۔ جس میں صرف کویء جانی نقصان نہ ہوا لیکن کار کو جزوی کھروچ لگے ۔ ایک ہی بس سے ایک دن میں دو حادثے ہونا کسی تشویش سے کم نہیں ۔ منڈل لنگم پیٹ ، گندھاری پولیس مقام حادثات پر پہونچکر معائانہ کرکے مزید تحقیقات کر رہے ہیں ۔ سرکاری آر ٹی سی بس اور اس میں مسافرین ڈرائیوروں کو بھی احتیاط سے چلانا ضروری ہے ۔ بس کے اندر اور سڑک کے دونوں لوگوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے ۔