لنگم پیٹ میں تحصیل آفس کے روبرو کسانوں کا احتجاج

   

Ferty9 Clinic

پٹہ پاس بکس عدم اجرائی سے غیر معمولی نقصانات

یلاریڈی /12 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کسانوں کو پٹہ پاس بکس جاری کرنے ضلع کسان کمیٹی کے زیر نگرانی لنگم پیٹ تحصیل آفس کے روبرو احتجاج بلند کیا ۔ اس موقع پر ضلع کسان کمیٹی سکریٹری مسٹر وینکٹ گوڑ نے کہا کہ منڈل کے پولکم پیٹ موتھا ، پوتائی پلی ، کومٹ پلی ، ممباجی پیٹ ، کنچل نلامڈگو شٹ پلی ، سورائی پلی ، مواضعات سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کسانوں کو پٹہ پاس بکس نہ دئے جانے سے حکومت کی جانب سے دی جارہی کسان بندھو اسکیم سے کسان محروم ہو رہے ہیں ۔ جس سے کسانوں کو غیر معمولی نقصان ہو رہا ہے ۔ اب تک ہی دو مرتبہ کسان کو بندھو اسکیم سے ہاتھ دھونا پڑا ، پاس بکس نہ رہنے سے تخم اور کھاد بھی دستیاب نہیں ہو رہی ہے ۔ پانچ دہوں سے کاشت کرنے والے کسانوں کو پٹہ جات نہ دینا کسانوں کو مایوس کر رہا ہے ۔ کسان تشویش کا شکار ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو جلد از جلد کسانوں کے پٹہ پاس بکس جاری کرنے کامطالبہ کیا ۔ اس موقع پر کسان قائدین میں نادرگوڑ ، کرشنا مورتی ، سائیلو ، چندن ، چندو پوچیا ، راملو ، نرساگوڑ ، نرسملو ، پوچوا اور مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے کسان کثرت سے موجود تھے ۔