یلاریڈی /25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے رام پلی کونا تانڈہ سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد گریجنوں پر منڈل ناگی ریڈی پیٹ ایف آر او نے مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق رام پلی تانڈا سے تعلق رکھنے والے گریجنوں نے چار دنوں سے تانڈا شیوار کے 688۔ 689 کمپارٹمنٹ میں ناجائز طریقہ سے جنگلاتی اراضیات پر درختوں کو کاٹتے ہوئے قانون شکنی کی ہے۔ ایف آر او واسو نے کہا کہ گریجنوں کو کئی مرتبہ جنگلاتی اراضی پر درختوں کو نہ کاٹنے کیلئے شعور دلایا گیا ۔ پھر بعد میں یہ لوگ ایک نہ سنی اور اپنا کام کرتے رہے ۔ جس کے بعد جنگلات کو نقصان پہونچانے پر آٹھ افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور کچھ افراد کی تفصیلات دریافت کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر محکمہ صحرا سیکشن آفیسر سلیم ، بیسٹ آفیسر بھوپتی اور عملہ موجود تھا ۔
بیوی کی میکے سے عدم واپسی پر اقدام خودکشی کرنے والا شوہر فوت
یلاریڈی /25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بیوی میکے سے واپس نہ آنے پر مایوس شوہر اقدام خودکشی کرنے والا دواخانہ میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل ناگی ریڈی پیٹ سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ سائیلو اور اس کی بیوی رادھیکا کے درمیان جھگڑا پیش آنے پر بیوی نے میکے کا رخ کرلیا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر بیوی واپس نہ آنے سے 15 اکٹوبر کو زہریلی دوا پیتے ہوئے اقدام خودکشی کی تھی جس کی اطلاع سائیلو نے خاندان کے افراد کو تک پتہ نہ چلنے دیا۔ لیکن خرابی صحت پر افراد خاندان والوں نے اسے شبہ کرکے 21 اکٹوبر کو کاماریڈی کے دواخانہ کو منتقل کیا۔ جہاں ڈاکٹروں کی صلاح پر نظام آباد کے دواخانہ کو بہتر علاج کیلئے منتقل کیا اور یہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ متوفی کی میاں سائیلو کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔