یلاریڈی /25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے رام پلی کونا تانڈہ سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد گریجنوں پر منڈل ناگی ریڈی پیٹ ایف آر او نے مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق رام پلی تانڈا سے تعلق رکھنے والے گریجنوں نے چار دنوں سے تانڈا شیوار کے 688۔ 689 کمپارٹمنٹ میں ناجائز طریقہ سے جنگلاتی اراضیات پر درختوں کو کاٹتے ہوئے قانون شکنی کی ہے۔ ایف آر او واسو نے کہا کہ گریجنوں کو کئی مرتبہ جنگلاتی اراضی پر درختوں کو نہ کاٹنے کیلئے شعور دلایا گیا ۔ پھر بعد میں یہ لوگ ایک نہ سنی اور اپنا کام کرتے رہے ۔ جس کے بعد جنگلات کو نقصان پہونچانے پر آٹھ افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور کچھ افراد کی تفصیلات دریافت کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر محکمہ صحرا سیکشن آفیسر سلیم ، بیسٹ آفیسر بھوپتی اور عملہ موجود تھا ۔
چنور میں غیر مجاز ساگوان کی لکڑیاں ضبط
چنور /25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )چنو ر ضلع منچیریال کے کوٹ پلی منڈل کے پار پلی گاؤں کے جنگلاتی علاقے سے چنو ر کی طرف جا رہی ہے Tata AC کے ذریعے ساگوان کی لکڑی غیر قانونی طریقے سے لے جائی جا رہی تھی اس کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جنگلاتی عہدیداروں نے گاڑی کو پکڑ لیا اتنے میں ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جنگلاتی عہدیدداران کے مطابق لکڑی کی مالی قیمت 76500 سے زائد بتائی جا رہی ہے جنگلاتی عہدیدداران کی جانب سے تحقیقات جاری ہے ۔