مواضعات کی عوام میں خوف کا ماحول ، محکمہ جنگلات کی چوکسی ضروری
یلاریڈی ۔ منڈل لنگم پیٹ کے آیا پلی علاقہ شیوار میں خونخوار چیتا کے نمودار ہونے سے منڈل کے اطراف والے مواضعات کی عوام میں چیتا کے نمودار ہونے سے منڈل کے اطراف والے مواضعات کی عوام میں خوف و دہشت کا ماحول ہے ۔ آیا پلی موضع سے تعلق رکھنے والا سائیلو کے بچھڑے پر صبح صبح چیتا نے حملہ کرکے ہلاک کردیا ۔ موضع سرپنچ شیوارماں اور محکمہ صحرا سیکشن آفیسر وینکٹ سوامی ، بیٹ آفیسر ثمرین نے حملہ میں فوت ہوئے گائے کے بچھڑے کا معائنہ کیا اور لنگم پیٹ حیوانات ڈاکٹر روی کمار نے بچھڑے کا پوسٹ مارٹم کیا ۔ چیتا کے اس حملہ سے مواضعات کی عوام میں رات کے وقت گھروں سے نکلنا دشوار ہوگیا ہے ۔ دھان کی فصلوں کو کاٹ کر انبار رکھنے والے کسانوں کو راتوں میں نگرانی کرنا خطرہ سے خالی نہیں ہے ۔ سرپنچ نے محکمہ صحراء ذمہ دراوں سے بات کرکے متاثرہ شخص کو ہرجانہ دلانے کا تیقن دیا ۔ کچھ ماہ قبل بھی یلاریڈی کے لکشماپور ، سومار پیٹ ، کلیانی ، ویلوئلا کے صحرائی علاقوں میں چیتا نے ہلچل مچائی تھی اور کچھ افراد پر حملہ بھی کیا تھا ۔ پھر سے لنگم پیٹ میں ہلچل سے مقامی و مواضعاتی عوم میں خوف کا ماحول پایا جاتا ہے ۔ محکمہ صحرا عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ اس مسئلہ کا حل نکالتے ہوئے صحراء سے متصل مواصعات کی عوام کو لاحق خطرہ سے محفوظ رکھیں ۔ ورنہ مواضعات کا رخ کرنا محال ہوجائے گا ۔
