لنگم پیٹ میں ذہنی معذور نوجوان کی خودکشی

   

یلاریڈی : منڈل لنگم پیٹ کے بونال علاقہ سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ کمار نامی نوجوان زہریلی زرعی دوا پی کر خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر سریکانت کی تفصیلات کے مطابق متوفی انٹرمیڈیٹ تعلیم درمیان میں ترک کرکے چار سال قبل روزگار کیلئے حیدرآباد گیا تھا۔ وہاں پر کام کرکے خاندان کو تنخواہ بھیجا کرتا۔ ان دونوں شیوا روترہ تہوار کو گھر آسکے اور واپس نہیں گیا۔ کبھی بھی اکیلا ہی رہا کرتا۔ 14 مارچ کو کھانا کھاکر کھیت کو جاکر آؤں گا کہہ کر گھر سے نکلا اور دوپہر کو کمار زرعی زہریلی دوا پی کر کھیت میں بے ہوش پڑا پایا گیا۔ اطراف کے لوگوں نے اطلاع دینے پر خاندان والوں نے کریم نگر کے دواخانوں کو منتقل کیا۔ پھر وہاں سے حیدرآباد کے یشودھا ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ افراد خاندان کا کہنا ہے کہ کمار کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی، اس لئے یہ زہریلی دوا پی لی ہوگی۔ پولیس مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔


یلاریڈی میں گاڑیوں کی تنقیح
یلاریڈی: مستقر پرRTA عہدیداروں نے گاڑیوں کی تنقیح کی۔ زائد مسافروں کو لے جا رہے آٹو ٹیکسی گاڑیاں کو روک کر جرمانے کئے گئے۔ کاماریڈی AMVI ستیش نے مزید بتایا کہ بغیر ٹیکس ادا کئے چلائی جارہی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے جرمانہ کیا گیا۔ بغیر اجازت کے گاڑیوں میں زائد لوڈ لے کر جانے والوں کو بھی عہدیداروں نے جرمانے عائد کئے اور ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو فوری ٹیکس ادا کرنے کا مشورہ دیا۔