لنگم پیٹ میں سڑک پر چیتا نمودار، عوام میں خوف کا ماحول

   

یلاریڈی۔/20ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے کنچل جنگلاتی علاقہ میں چیتا نمودار ہونے سے عوام میں خوف کا ماحول ہے۔ رات کو سیتائی پلی۔کنچل کی شاہراہ پر کچھ لوگوں نے چیتا کو سڑک پر گھومتے دیکھا ،گاڑی راں افراد اور عوام خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ آئے دن اس طرح خونخوار جنگلی جانور آبادیوں کی طرف رخ کرنے سے انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بڑھ گیا ہے اور کچھ دن قبل ہی قومی شاہراہ پر کسی گاڑی کی ٹکر سے چیتا زخمی حالت میں سڑک پر نظر آنے سے راہ گیروں نے خوف کے مارے محکمہ صحرا کو اطلاع کی تھی اور یہ چیتا کچھ دیر بعد جنگل کی طرف اُٹھ کر چلا گیا تھا۔ اب پھر لنگم پیٹ میں نمودار ہونے سے عوام میں خوف پایا جاتا ہے۔