یلاریڈی /20 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے پاناپور علاقہ سے تعلق رکھنے والی ایک شادی شدہ خاتون اپنے دو بیٹوں کے ساتھ لاپتہ ہوگئی ہے ۔ سب انسپکٹر پربھاکر کی تفصیلات کے مطابق دس دن قبل گھر سے جاکر یہ تینوں آج تک گھر واپس نہ آئے ۔ خاتون کے باپ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے ۔ سب انسپکٹر نے ماں بچوں کا اگر کسی کو پتہ چلنے پر فون 8712686182 / 8712888159 نمبرات پر اطلاع دینے کی خواہش کی ۔
جگتیال اربن منڈل پریشد کا اجلاس
جگتیال /20 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )جگتیال اربن منڈل پرجا پریشد کے دفتر میں یم پی پی ملاساپو لکشمی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں نو منتخبہ ایم ایل اے ڈاکٹر سنجے کمار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اس اجلاس میں مختلف محکموں کے عہدیداروں اور دیگر نے شرکت کی۔