لنگم پیٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات پر زیڈپی ٹی سی کی برہمی

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی ۔15 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر کے پرائمری ہیلت سنٹر کی مقامی زیڈ پی ٹی سی سری لتا نے تنقیح کرتے ہوئے صاف صفائی نظر نہ آنے پر طبی عملہ پر برہمی کا اظہارکیا ۔ روزانہ دواخانہ کا رخ کرنے والوں کی تعداد دریافت کی۔ موسمی امراض کو روکنے طبی عملہ کو چوکسی اختیارکرنے کا مشورہ دیا ۔ دواخانہ سے رجوع مریضوں سے انہوں نے بات کی جس پر انہوں نے بتایا کہ دواخانہ میں بیت الخلاء نہ ہونے سے غیر معمولی مشکلات پیش آ رہی ہیں جس پر زیڈ پی ٹی سی نے ایم پی ڈی او سے بات کر کے کروانے کا تیقن دیا ۔ دواخانہ کا طبی عملہ اور تمام ذمہ دار اپنی خدمات سے متعلق لاپرواہی نہ کرنے کی تاکید کی ‘ دواخانہ کو رجوع ہونے والے افراد کو بہتر طریقہ سے طبی خدمت کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ منڈل پریشد رکن محترمہ شمیم النساء بیگم ‘ مسٹر سنتوش ریڈی ‘ ریاستی کانگریس میناریٹی سیل نائب صدر فتح الدین اور قائدین میں اشوک ‘ سریکانت ‘ سائیلو ‘ اعظم ‘ نرسملو اور دوسرے موجود تھے ۔