لنگم پیٹ میں لائسنس نہ رکھنے والے دوکانات کو نوٹسیں

   

یلاریڈی : منڈل لنگم پیٹ مستقر پر بنا لائسنس کے چلائے جارہے مختلف دوکانات کو گرام پنچایت کی جانب سے نوٹسیں جاری کی گئیں ۔ پنچایت ای او پراوین نے مستقر کے 60 دوکانات کو نوٹس جاری کیں اور ساتھ ہی سڑک پر کچرا ڈالنے والوں کو بھی نوٹس دی گئی ۔ ای او نے مزید کہا کہ بنا لائسنس کے دوکانات کو فوری لائسنس حاصل کرنا ہوگا اور جن کے پاس موجود ہے انہیں رینول کروانا ضروری ہے اور ہر دوکان کے روبرو ایک پودا لگاکر اس کی اچھی طرح نگہداشت کرنے کو کہا ۔ ضلع کلکٹر کے احکام پر یہ کہا جارہا ہے کہ جو کوئی دوکان کے سامنے پودا نہ لگائے گا اس کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا ۔ سڑکوں پر کچرا ڈالنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر گرام پنچایت عملہ میں سائیلو ، نوین ، ارون ، ناگراج ، ونود ، اعظم ، فصیح ، نرسملو ، شیوا موجو د تھے ۔

ضعیف العمر افراد سے لائف سرٹیفیکٹ داخل کرنے کی خواہش
جنگاؤں : ضلع کلکٹر جنگاؤں کے. نکھیلا نے ایک اعلان میں کہا کہ ضلع میں وظیفہ حاصل کرنے والے ضعیف العمر افراداپنا لائف سرٹیفکیٹ متعلقہ شہری تعلقات عہدیدار جنگاؤں دفتر میں 22 جولائی تک داخل کریں. انہوں نے کہا کہ حکومت نے 1 جولائی 2021 سے مذکورہ افراد کا وظیفہ 1500 سے بڑھا کر 3016 بڑھانے کے احکامات جاری کئے ہیں.۔ اس ضمن میں ماہ جون کے وظیفہ کی امداد ماہ جولائی میں متعلقین کے کھاتے میں جمع کی جائے گی..تاہم عوام لائف سرٹیفکیٹس رواں ماہ کی 22 تاریخ تک داخل کریں..جبکہ سرٹیفکٹ داخل کردہ عوام اس سے مستثنیٰ ہیں۔