لنگم پیٹ میں محکمہ جنگلات کے اقدام سے مایوس کسان فوت

   

یلاریڈی : اپنی زرعی اراضی میں محکمہ جنگلات کی جانب سے خندق کھودنے پر دلبرداشتہ مایوس کسان قلب پر حملہ کے سبب فوت ہوگیا۔ منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی سنگاریڈی موضع سے تعلق رکھنے والا 55 سالہ پوچیا کی اراضی کو محکمہ صحرا عہدیدار ضبط کرتے ہوئے اس میں خندق کھودنے پر شام کے وقتوں میں پوچیا کے قلب پر حملہ سے فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پوچیا کو موضع شیوار میں سروے نمبر 1429/48 میں ایک ایکر اراضی ہے اس اراضی پر کسان گزشتہ 35 سال سے کاشت کرتا آرہا ہے۔ آبی سہولت نہ ہونے سے صرف موسم برسات میں ہی کاشت کی جاتی رہی۔ چار سال قبل کسان گزر بسر کے لئے کاماریڈی چلا گیا تھا وہاں پر مزدوری کرتے ہوئے زندگی بسر کررہا تھا۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے گزشتہ ہفتہ اس کے کھیت میں خندق بنائی۔ تین دن پہلے پوچیا اپنے گاؤں آکر دیکھنے پر اس بات کا پتہ چلا۔ اس نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے مل کر اراضی سے متعلق پٹہ ہونے کی بات بتائی اور تحصیلدار، ایف آر او، ڈی آر او، ایف ڈی او سے ملاقات کرتے ہوئے شکایت کی۔ تحصیلدار نے مشترکہ سروے کروانے کی بات کہی۔ پھر بھی محکمہ جنگلات کے عہدیدار اراضی کو صحرائی بتانے پر کسان دلبرداشتہ ہوکر کاماریڈی چلا گیا جہاں مکان میں قلب پر حملہ سے فوت ہوگیا۔ متوفی کو بیٹا ملیش، بہو شیاملا ہیں۔ متوفی کے خاندان کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس تعلق سے پولیس میں ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔