لنگم پیٹ میں چیتا کا حملہ ، بچھڑا ہلاک

   

یلاریڈی۔ منڈل لنگم پیٹ کے علاقہ منگارم سے تعلق رکھنے والے سریندر کے گائے کے بچھڑے پر رات دیر گئے چیتا نے حملہ کرکے ہلاک کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق جانوروں کے کوٹھے میں پالتو جانوروں کو باندھ کر رکھا گیا جہاں رات کے وقت چیتا نے داخل ہوکر حملہ کرنے پر باقی جانوروں نے رسی توڑ کر بھاگنے لگے ۔ بچھڑا مگر وہیں پر رہ گیا اور چیتا نے اسے حملہ کرکے ہلاک کرڈالا ۔ صبح جب سریندرنے جاکر دیکھا تو اسے پتہ چلا فوراً اس نے محکمہ صحرا عہدیداروں کو فون کرکے اطلاع دی ۔ ایکبار پھر سے چیتا کی ہلچل پر مواضعات کی عوام میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔ پالتو جانوروں کے چروراہے جانوروں کو جنگل کی طرف چروانے کیلئے لیجانے خوف کھا رہے ہیں اور رات کو گھروں سے نکلنا بھی اب خطرہ سے خالی نہ ہونے پر مواضعات کی عوام تشویش کا اظہار کر رہے ہیں ۔

پرگی میں اے سی بی کی کارروائی ، 8 افراد گرفتار
پرگی ۔ اینٹی کرپشن بیورو عہدیداروں نے آج پرگی ایم پی ڈی او کے بشمول 8 افراد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔ عہدیدار ڈی ایس پی سری نارائنا نے بتایا کہ ایک کنٹراکٹر چکراورتی سے دو لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں ایم پی ڈی او اور ان کے ساتھ دیگر 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔