لنگم پیٹ میں چیتا کے حملہ میں بچھڑا ہلاک

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی۔/17 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے سوراتی پلی تانڈہ جنگلاتی علاقہ میں گائے کے بچھڑے پر چیتا حملہ کرنے سے فوت ہوگیا۔ گائے کا بچھڑا چارہ کھانے جاکر واپس نہ آنے پر تلاش کیا گیا جو جنگلاتی علاقہ میں مردہ پایا گیا۔ چیتا حملہ کرنے سے ہی اس کی موت ہونے کا شبہ کیا جارہا ہے۔ تانڈا کے لکشمن کا یہ بچھڑا جس کی قیمت دس ہزار روپئے بتائی گئی ہفتہ میں دوسری مرتبہ جنگلاتی علاقہ میں چیتا نے پالتو جانوروں پر حملہ کرکے ہلاک کیا ہے۔ تانڈا جنگلاتی علاقہ سے بالکل قریب ہونے سے تانڈا کی عوام خوف و ہراس میں زندگی گذاررہی ہے۔ کیا جانے کس گھڑی خونخوار چیتا ان پر بھی حملہ کردے۔

یلاریڈی میونسپل رائے دہندوں کی پہلی فہرست جاری
یلاریڈی۔/17 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی میونسپل حدود کے رائے دہندوں سے متعلق پہلی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ میونسپل عہدیداروں کے مطابق مستقر کے تحصیل آفس ۔ آر ڈی او آفس، میونسپل آفس کے نوٹس بورڈ پر فہرست رائے دہندگان دستیاب رکھی گئی ہے۔ میونسپل کمشنر مسٹر چنا ریڈی نے مزید بتایا کہ یلاریڈی میونسپل حدود میں جملہ رائے دہندوں کی تعداد 11859 ہے جن میں مرد رائے دہندے 5713 ہیں تو خواتین رائے دہندوں کی تعداد 6146 ہے۔ بہت جلد ہونے والے میونسپل انتخابات کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔