لنگم پیٹ میں چیتے کے حملہ میں 4بکریاں ہلاک

   

Ferty9 Clinic


پانی کی تلاش میں جنگلی جانوروں کا آبادیوں کی طرف رخ
یلاریڈی۔ منڈل لنگم پیٹ کے مالوت سنگیا نائیک تانڈا جنگلاتی علاقہ میں چیتے کے حملہ میں چار بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ تانڈا سے تعلق رکھنے والا ریڈیا نائیک اپنی بکریوں کو چروانے کیلئے جنگلاتی علاقہ کی طرف لے گیا جہاں اچانک چیتا نمودار ہوکر بکریوں پر ٹوٹ پڑا چیتا کے اس حملہ میں چار بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ چرواہا خوف کے عالم میں بھاگ نکنے میں کامیاب رہا۔ غریب چرواہے کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ جنگلات میں تشنگی پر پانی کی تلاش میں خونخوار جانور کھیتوں کا رفخ کررہے ہیں اور آبادیوں میں پہنچ کر پالتو جانوروں کو ہلاک کررہے ہیں۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے جنگلات میں بنائے گئے جانوروں کی پاس بجھانے والے ساسر پلیٹ آب سے خالی رکھے جانے سے یہ جانور آبادیوں میں پہنچ رہے ہیں۔ جنگل سے پانی نہ ملنے پر یہ جانور تشنگی دور کرنے پانی کی تلاش میں جنگلات سے باہر نکل آرہے ہیں۔دو دن قبل ہی یلاریڈی کے علاقہ متمال میں جنگلی جانوروں نے ایک شخص کو زخمی کردیا جس سے مواضعات کے عوام خوفزدہ ہیں۔ محکمہ جنگلات کے ذمہ داروں کو چاہیئے کہ وہ آبی ساسر پلیٹ ہر روز پانی سے بھر کر رکھیں تو چیتا اور دوسرے جانورو آبادیوں کا رُخ نہیں کریں گے۔ محکمہ کی لاپرواہی سے خونخوار جانور مواضعات کی طرف آرہے ہیں۔