یلاریڈی ۔ مستحق غریب عوام کو ڈبل بیڈروم دینے کا مطالبہ کرنے منڈل لنگم پیٹ مستقر پر سی پی ایم کی زیر صدارت احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔ اس موقع پر سی پی ایم ضلع سکریٹری وینکٹ گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ سرکار گھر نہ رکھنے والے غریب خاندانوں کو ڈبل بیڈروم دینے کا وعدہ کرنے پر ہزاروں افراد نے درخواستیں داخل کیںہیں ۔ لیکن آج تک منڈل میں کسی ایک خاندان کو بھی ڈبل بیڈروم کا مکان نہیں دیا گیا ۔ واضح رہے کہ یلاریڈی حلقہ کے کسی حلقہ میں کسی غریب کو آج تک ڈبل بیڈروم نہ دیا گیا ۔ جبکہ تلنگانہ سرکار اپنے کی کا دوسرا معیاد مکمل کر رہی ہے ۔ آخر کب تک تلنگانہ میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا رویہ چلتا رہے گا ۔