جگہ جگہ آتش بازی ، مدن موہن راؤ کی شرکت
یلاریڈی ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ان دنوں ہی زبردست کامیابی حاصل کرنے والی لنگم پیٹ
ZPTC شریمتی سری لتا کا مستقر پر فتح جلوس بڑی دھوم سے نکالا گیا ۔ جگہ جگہ آتشبازی کرتے ہوئے کانگریسی ارکان نے خوشیاں منائیں ۔ اس موقع پر ضلع کانگریس کی خاتون صدر شریمتی جمنا راتھوڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ ، عوام کے ساتھ فریب کررہے ہیں جس کا عوام نے ان دنوں ہوئے مقامی انتخابات میں احساس دلایا ہے ۔ ٹی آر ایس حلقوں میں عوام نے کانگریس MPTC اور ZPTC ارکان کو منتخب کر کے حکومت کو اپنی ناراضگی کا ثبوت دیا ہے ۔ حلقہ یلاریڈی میں بھی ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ہونے کے باوجود عوام نے چار زیڈ پی ٹی سی ، کانگریس امیدواروں کو کامیاب کیا ہے ۔ اس موقع پر کانگریسی قائد مسٹر مدن موہن راؤ ، سرپنچ رام ریڈی ، منڈل پریشد رکن محترمہ شمیم النساء بیگم ، ناگی ریڈی پیٹ زیڈ پی ٹی سی مسٹر منوہر ریڈی ، کرشنا ریڈی ، ریاستی کانگریس میناریٹی سل نائب صدر مسٹر فتح الدین اور دوسرے موجود تھے ۔۔
