لنگم پیٹ پولیس اسٹیشن کی تنقیح

   

یلاریڈی ۔ 6؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے پولیس اسٹیشن کی یلاریڈی ڈی ایس پی مسٹر ستنا نے تنقیح کرکے ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رات کے اوقات پولیس کا گشت کروائیں اور مواضعات میں سی سی کیمروں کو نصب کرنے کے اقدامات کئے جائیں ۔ تہواروں کو پرامن طریقہ سے منانے کے لئے عوام کو مشورے دیا کریں ۔ بتکماں و سرجن کے مقامات پر پولیس کا بہتر بندوبست رکھنے کے احکام دیئے ۔جہاں پولیس کو کڑی نظر رکھنے کو کہا ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر مسٹر سکھیندر ریڈی اور عملہ موجود تھا ۔