محمد معین احمد قادری کی جانب سے دس لاکھ روپئے کا عطیہ
یلاریڈی /30 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے متوطن و نامور شخصیت محمد معین احمد قادری ہائی کورٹ ایڈوکیٹ جو اپنی مذہبی و سماجی خدمات کیلئے پہلے سے ہی معروف ہیں ۔ انہوں نے لنگم پیٹ کی دو مساجد جامع مسجد اور قادریہ مسجد میں وضو خانوں کی تعمیرات کیلئے دس لاکھ روپئے کا عطیہ دینے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا ہے ۔ پانچ لاکھ روپئے جامع مسجد کیلئے اور پانچ لاکھ روپئے مسجد قادریہ کیلئے جبکہ قادریہ مسجد میں وضوخانہ کے ساتھ ساتھ امام و موذن کیلئے رہائشی سہولت کا مکان بھی تعمیر کر رہے ہیں ۔ جس سے مزید کم از کم پانچ لاکھ روپئے کے عطیہ کی ضرورت درپیش رہے گی ۔ اسے بھی جناب معین احمد قادری تعاون کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
مسجد حسن ، بالانگر میں ہر جمعہ کو قرآن اکیڈیمی کلاسیس
بالانگر /30 اگست ( ذریعہ میل) مسجد حسن بالا نگر جڑچرلہ ضلع محبوب نگر میں ہر جمعہ کو ایک بجے تا دو بجے انڈر اسٹانڈ القرآن اکیڈیمی کا نصاب ، مسجد حسن کے منیجمنٹ جناب خلیل صلاح الدین ، محمد ظہیر الدین، محمد عادل اور صدر معلمہ ، ڈاکٹر خدیجہ کی زیر نگرانی پڑھایا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ 25 اگست جمعہ کے دن اس نصاب کی ابتداء ہوئی۔ اور آئندہ ہرجمعہ کو قرآن اکیڈیمی کے نصاب کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شرکت اور استفادہ کی گذارش کی جاتی ہے ۔ نوٹ : مفت تعلیم دی جائے گی اور اس کے بعد طعام کا انتظام رہے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866777742 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔