یلاریڈی ۔ منڈل لنگم پیٹ کے سجن پلی پولکم پیٹ کی سرکوں کیلئے دو کروڑ 53 لاکھ روپئے منظور کئے گئے کہہ کر
MPDO
مسٹر ملکاارجن نے بتایا ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ گذشتہ 20 سال سے سڑک کیلئے 15 مواضعات کی عوام عہدیداروں کے چکر لگاتے رہے تھے ۔ اب جاکر سڑک کی منظوری پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اس دیرینہ مسئلہ حل ہونے سے سجن پلی ۔ ایکاپلی ، پرملا ، شٹ پلی ، آیاپلی ، کناپور ، کومٹ پلی ، شٹ پلی ، سنگاریڈی ، پوتائی پلی ، کیشائی پیٹ ، رام پلی اور مختلف مواصعات کے تانڈوں کو آمد و رفت کیلئے فاصلہ ہوگا جس سے وقت کی بچت بھی ہوگی ۔ منڈل سداشیونگر کے ملنا گٹہ سے میڈگاؤں تک دھرما راؤ پیٹ سے پی ٹی روڈ کی تعمیرات کیلئے PMGSY کے تحت چھ کروڑ 53 لاکھ روپئے منظور کئے گئے اور سنگوجی واڑے سداشیو نگر تک کالوجی واڑہ ، دھرما راؤ پیٹ سے بی ٹی روڈ کیلئے تین کروڑ 40 لاکھ روپئے منظور ہونے کہہ کر MPTC فورم کنوینر مسٹر ماہی پال یادو نے اپنے ایک بیان بتایا ۔ اس طرح مرکزی فنڈ کے منظور ہونے سے مواضعات کی سڑکوں کو ایک نیا روپ ملنے والا ہے ۔ جس سے عوام کی مشکلات ختم ہوں گی ۔ کئی سال سے عوام کی کوشش تھی کہ سڑکوں کو پختہ بناکر سہولت فراہم کی جائے ۔ اب جاکر سڑکوں کی تعمیرات کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔ عوام نے مرکزی حکومت سے اظہار تشکر کیا ۔ دیر سے ہی سہی بنیادی مسئلہ عرصہ دراز بعد حل ہونے کو ہے ۔