یلاریڈی۔ 25 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی ڈویڑن کے منڈل لنگم پیٹ متوطن الحاج جناب محمد معین احمد قادری ہائی کورٹ ایڈوکیٹ نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی اپنے ذاتی خرچ سے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر عمرہ کی سعادت کیلئے چالیس مسلمانوں کو جسمیں دس خواتین اور تیس مرد حضرات شامل ہیں روآنہ کررہے ہیں جو کل صبح سعودی عرب کیلئے سفر کرینگے معین احمد قادری کی بے لوث خدمات اور مسلمانوں کو بیت اللہ کی زیارت کروانے کا جذبہ قابل رشک ہے۔عازمین عمرہ رفیق۔ سعداللہ۔ محمد غلام۔ اشفاق۔ اویس۔ اعجاز۔ باشاہ مستری۔ عادل۔ اسلم۔ و دیگر کی مسجد قادریہ میں محمد عبدالقدیر۔ ڈاکٹر نظیر۔ حفیظ۔ یوسف نے مسجد قادریہ میں تہنیتی تقریب منعقد کرتے ہوئے گلپوشی کرکے مبارکباد دی اور معین احمد قادری ہائی کورٹ ایڈوکیٹ کیلئے دعاء فرمائی۔