لنگم پیٹ کے تانڈہ میں امبیڈکر کے نام پر کتب خانہ کا قیام

   

یلاریڈی /19 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کتب خانہ طلباء کیلئے معلومات کا خزانہ ہے کہہ کر ضلع ڈی ای او راجو نے کہا ۔ انہوں نے منڈل لنگم پیٹ کے ممباجی پیٹ تانڈا میں جدید کتب خانہ کا افتتاح کرتے ہوئے مزید کہا کہ کتب خانہ کا تانڈا میں قیام عمل میں لایا جانا ضلع بھر میں یہی پہلی بار ہے ۔ اس کیلئے تعاون کرنے والے حضرات کی انہوں نے ستائش کی اور کتب خانہ کا نام امبیڈکر رکھے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ ویسے بھی ڈیویژن بھر میں امبیڈکر کتب خانہ کہیں نہیں ہے ۔ اس موقع پر ایم ای او راما سوامی لائبئریرین نریش ، سرپنچ لکشمی ایم پی ٹی سی ، سراون ، بلرام ، اے ایس آئی پرکاش اور تانڈا کی عوام موجود تھی ۔
وزیر ہریش راؤ کی خصوصی دلچسپی سے کریم نگر کے اردو صحافی کا بہتر علاج
کریم نگر: /19 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر کے 4ٹی وی رپورٹر محمد افضل پاشاہ جو کہ چند دنوں سے معدے کے مرض میں مبتلا ہیں اور یشودا ہاسپٹل سکندرآباد میں زیر علاج ہیں اردو جرنلسٹس کی کامیاب نمائندگی اور ایک مختصر سے پیغام پر ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے بہتر علاج کیلئے ہاسپٹل انتظامیہ کو ضروری ہدایت دی۔ اور ہسپتال انتظامیہ سے بات کی۔ اس موقع پر محمد افضل کے اہل خانہ اور اردو صحافیوں نے ریاستی وزیر ہریش راؤ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک مختصر پیغام کا جواب دیا اور مناسب علاج کی سہولت فراہم کی۔