لنگم پیٹ کے دو گروہوں میں جھگڑا سات افراد کے خلاف کیس درج

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی ۔ 16؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے کومٹ پلی موضع سے تعلق رکھنے والے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر سکسینہ ریڈی کے مطابق 10 جون کو دو گروہوں کے درمیان ہوئے جھگڑے میں الوری ‘ راجو ‘ سنگیا ‘ سائیلو ‘ سنتو ‘ روی رمیش نے مل کر شراون پر حملہ کرنے سے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ شراون حملہ کرنے والوں پر مقدمہ درج کرنے کے لئے گذشتہ پانچ دنوں سے چکر لگانے پر پولیس برسراقتدار جماعت کے قائدین ہونے سے تاخیر کرنے پر شراون اقدام خودکشی کیا ۔ جس کے بعد معاملہ سنگین ہونے پر پولیس نے سات افراد پر مقدمہ درج کر دیا ۔