سرپنچ کا منفی رویہ، پولیس عہدیداران مصروف تحقیقات
یلاریڈی۔/12 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے موضع جلدی پلی میں دلتوں کے سماجی بائیکاٹ کی خبر نے ضلع بھر میں ہلچل سی مچادی ہے۔ اس تنازعہ پر ضلع ایڈیشنل ایس پی انونیا، لنگم پیٹ تحصیلدار رامیشور کے ساتھ پہنچ کر تحقیقات کی۔ جس پر یہ انکشاف ہوا کہ دو دن قبل موضع سے تعلق رکھنے والا سابق وارڈ ممبر سائیلو گرام پنچایت جاکر کرسی پر بیٹھا۔ اس وقت پنچایت سرپنچ رویندر گرام پنچایت آفس کو پہنچے اور سائیلو سرپنچ کے آنے کے بعد بھی کرسی سے نہ اُٹھنے پر سرپنچ نے کہا کہ دلت ہوکر میرے آنے پر بھی کرسی سے کیوں نہ اٹھا کہتے ہوئے اسے کرسی سے اُٹھنے کیلئے غیر شائستہ زبان کا استعمال کیا۔ اس کے بعد سائیلو نے اس پنچایت والے واقعہ کو اپنی ذات برادری میں جاکر بیان کیا جس پر تمام دلتوں نے مل کر سرپنچ کے پاس پہنچے اور دلت ہونے پر تنگ نظری کیوں کی خوب آڑے ہاتھ لیا اور پھر کہا تھا کہ سرپنچ مہاشیہ شدید برہم ہوکر دلت واڑہ کو پینے کے پانی کیلئے بورویل کا برقی کنکشن منقطع کروانے لگادیا جس سے 20 خاندان دلتوں کو پینے کا پانی بند ہوگیا اور یہ لوگ زرعی باؤلی سے پانی حاصل کرنے لگے۔ دلتوں پر سرپنچ کی اس ہراسانی کو مقامی بی سی افراد نے مل کر اظہار ناراضگی کیا اور ہر کسی پر سرپنچ کے منفی رویہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا۔ اس رویہ کو ترک کرنے کیلئے سرپنچ کو مشورہ دینے کے باوجود کوئی بدلاؤ نہ آنے پر دلتوں کے ساتھ مل کر عوام نے پولیس میں سرپنچ کے خلاف شکایت درج کروائی۔