لنگی، چپل کیساتھ ڈرائیونگ پر چالان نہیں

   

مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کے دفتر نے کہا ہے کہ نئے موٹر وہیکلس ایکٹ کے تحت نصف آستین والے شرٹ، لنگی ۔ بنیان اور چپل پہن کر اپنی گاڑی چلانے والے لوگوں کو کسی بھی قسم کا چالان نہیں ہوگا۔ مزید یہ کہ کار کے گندے شیشوں پر بھی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر کے دفتر نے کہاکہ ایسی صورت میں چالان لگانے سے متعلق رپورٹس محض افواہ ہے۔ نئے موٹر وہیکلس ایکٹ نے ہیلمٹ سے لے کر متعدد ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے تجویز کئے ہیں۔