لنگی نگیڈی کورونا سے متاثر،ونڈے سیریز سے باہر

   

جوہانسبرگ۔نیندرلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کے خیمہ میں بری خبر ہے۔ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کے فاسٹ لنگی نگیڈی کووڈ19 متاثر ہوگئے ہیں اور وہ نیدرلینڈز کے خلاف سنچورین میں 26 نومبر کو شروع ہونے والی تین ونڈے میچوں کی سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ 31سالہ فاسٹ بولر کارل جونیئر ڈالا، جنہوں نے اب تک صرف دو ونڈے کھیلے ہیں ان کو متاثرہ فاسٹ بولر کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نگیڈی کی صحت کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی جاسکتی ہیں یا کوئی اور کھلاڑی یا معاون عملہ 25 سالہ بولر سے رابطے میں آیا ہے۔متاثرہ فاسٹ بولر نے 29 میچوں میں 54 ونڈے وکٹیں حاصل کی ہیں۔