حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ): لولو مال اور لولو ہائپر مارکٹ کی جانب سے 25,000 سے زائد پراڈکٹس پر 50 فیصد ڈسکاونٹ کی پیشکش کے ساتھ میگا سیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہ سیل 8 تا 11 جنوری منعقد ہوگا ۔ محمد شریف ، ریجنل منیجر ، لولو مال نے آج مال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ’ لولو آن سیل ‘ چار دن کے لیے ہوگا جس کے دوران کسٹمرس پرکشش ڈسکاونٹس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ایزہل ارسان ، مال منیجر نے کہا کہ اس میگا سیل میں 200 سے زائد برانڈس حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مال کے فوڈ کورٹ اور دیگر ریٹیل اسٹورس بھی اس سیل کا حصہ ہیں ۔ شاپ اینڈون مقابلہ کے حصہ کے طور پر کم از کم 1999 روپئے کی خریداری کرنے والے کسٹمرس کو لکی ڈرا کے ذریعہ کار جیتنے کا موقع حاصل ہوگا ۔ وشال کومل ڈی جی ایم ۔ ہائپر مارکٹ اور سفر الدین ، بائینگ منیجر نے بتایا کہ لولو ہائپر مارکٹ میں زائد از 25000 پراڈکٹس بشمول گروسریز ، فیشن ، الیکٹرانکس ، ہوم اپلائنسیس اور مزید پر 50 فیصد ڈسکاونٹ کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ اس سیل کے دوران اسٹور صبح 9 تا 12 بجے شب کھلا رہے گا ۔۔
