حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : لولو مال حیدرآباد کو باوقار ’’ فوڈ کورٹ آف دی ایر ۔ تلنگانہ اینڈ آندھرا پردیش ‘‘ ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ اس طرح لولو مال نے فوڈ اینڈ ڈائننگ اسپیس میں اپنی لیڈر شپ کو پھر ایک بار منوایا ہے ۔ یہ ایوارڈ تقریب ٹرائیڈنٹ ہوٹل ، ہائی ٹیک سٹی میں منعقد ہوئی جہاں محمد شریف ریجنل منیجر اور یزہل ارسان مال منیجر نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ اس موقع پر محاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لولو مال حیدرآبادیوں کے لیے ایک ترجیحی لائف اسٹائیل مقام بن گیا ہے جہاں تمام عمر گروپس کے لیے شاپنگ ، ڈائننگ اور انٹرٹنمنٹ کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ اس دوران وشال کمار ، ڈی جی ایم ۔ ہائپر مارکٹ نے اعلان کیا کہ لولو ہائپر مارکٹ پر 22 تا 26 جنوری ریپبلک ڈے سیل ہوگا جس میں لولو ہائپر مارکٹ ، لولو فیشن اسٹور اور لولو کنیکٹ کے دس ہزار سے زائد پراڈکٹس پر 50 فیصد تک ڈسکاونٹ کی پیشکش کی جائے گی ۔۔ A