لولو مال میں خریداروں کا ہجوم ، صارفین کو رعایتی آفرس

   

سینکڑوں خریداروں کی میٹرو ریل سے کوکٹ پلی آمد ، بین الاقوامی برانڈس سے عوام کا استفادہ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد میں لولو مال کے افتتاح کے بعد عوام میں خریداری کا ذوق بڑھ گیا ہے ۔ بین الاقوامی برانڈ والے لولو کی حیدرآباد مارکٹ میں آمد سے شہریوں میں ایک نیا رجحان پیدا ہوگیا ہے ۔ عوامی دلچسپی اور رجحان کو دیکھتے ہوئے لولو گروپ نے بھی افتتاحی آفرس کا اعلان کردیا ۔ ’ لولو ‘ اکثر شہریوں کے لیے نام نیا ہے ، لیکن ایسے شہریوں کی بھی اکثریت پائی جاتی ہے جو اس نام سے بخوبی واقف ہیں اور بیرون ممالک لولو مال میں خریداری کرچکے ہیں ۔ اب لولو کی شہر میں آمد سے ہر کوئی لولو کی جانب دیکھ رہا ہے ۔ لولو نے اپنے افتتاحی آفر میں اشیاء کی قیمتوں میں بھاری رعایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں تک رسائی حاصل کی جاسکے اور ایسے شہریوں کو موقع فراہم کیا جاسکے جو لولو مال میں شاپنگ کا تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ حالانکہ لولو حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ میں قائم کیا گیا ہے لیکن لولو مال تک پہونچنے میں آسانی اور سہولت بھی پائی جاتی ہے ۔ ایسے شہری جو نامپلی ، ملک پیٹ ، دلسکھ نگر ، چادر گھاٹ یا پھر پرانے شہر حیدرآباد سے لولو مال پہونچنا چاہتے ہیں وہ بہ آسانی بذریعہ میٹرو ریل لولو پہونچ سکتے ہیں ۔ جے این ٹی یو میٹرو اسٹیشن سے قریب میں لولو مال موجود ہے اور میٹرو کا سفر ٹرافک جام کے مسائل سے بالکل ہی دور اور کم وقت میں طویل فاصلہ بغیر ٹرافک جام کے منزل تک پہونچا جاسکتا ہے ۔ لولو کے افتتاحی آفرس میں ہمہ اقسام کے قومی اور بین الاقوامی برانڈس پر رعایتی آفر رکھا گیا ہے ۔ ترکاری ، پھلوں اور اشیاء ضروریہ سے لے کر ملبوسات ، فیشن ، الیکٹرانکس ، کاسمیٹکس ڈیجیٹل ، بچوں اور بڑوں کے فیشن کلکشن گھریلو استعمال کی الیکٹرانک اشیاء ضرورت زندگی کا سامان گھریلو سجاوٹ کی اشیاء نیز ہر قسم کی اشیاء کو انتہائی کم قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے ۔ ایک ایسی ہائپر مارکٹ جو شہر حیدرآباد میں اپنی الگ پہچان بنا چکی ہے جدید فیشن و عصری ٹکنالوجی والی الیکٹرانک اشیاء ، ہر شہری کے لیے آسان رسائی کو ممکن بنایا گیا ہے اور ہر شعبہ سے وابستہ افراد کو خریداری کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔ ایک ہی چھت تلے تمام اشیاء کی بآسان انداز میں کم قیمت پر خریداری کے لیے بہترین اور سازگار ماحول کو فراہم کیا گیا ہے جو ’ لولو‘ کی خصوصیت میں شامل ہے ۔ وسیع و عریض پارکنگ سیر و تفریح کا سامان ، بچوں کے لیے بہترین کھیل کود کا ماحول ایک ایسا ماحول جہاں شاپنگ ، ضروریات کے اشیاء کی خریداری کے ساتھ سیر و تفریح بھی مکمل ہوجائے گی ۔ سنیما گھر ، اسپورٹس ، ریسٹورنٹ وغیرہ لولو مال میں موجود ہیں ۔ پھر دیر کس بات کی لولو مال پہونچئیے اور زندگی کے ایک نئے انداز سے لطف اندوز ہوجائیے ۔ لولو مال رعایتی آفرس سے آپ کا استقبال کررہا ہے ۔۔ ع