حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : پریمیم شاپنگ کے لیے سرکردہ مرکز لولو مال حیدرآباد نے اینڈ آف سیزن سیل کا اعلان کیا ہے جس کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا تھا اس میں 200 سے زائد سرکردہ برانڈس کے پراڈکٹس کی وسیع رینج پر ناقابل قیاس 50 فیصد ڈسکاونٹ کی پیشکش کی گئی ہے ۔ 9 جنوری سے کا آغاز ہوگا جو 12 جنوری یعنی 4 دنوں تک جاری رہے گا ۔ اس دوران گاہک فیشن ، فٹ ویر الیکٹرانکس ، گھریلو اشیاء اور دیگر اشیاء پر ناقابل قیاس ڈسکاونٹس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ اپنے وارڈ روب کو اپ گریڈ کرنے ، گھر کورفریش کرنے کے سلسلہ میں یہ سیل تمام کیلئے کچھ نہ کچھ فراہم کرے گا ۔ لولو مال گاہکوں کو ان کے پسندیدہ برانڈس پر بہترین ڈیلس فراہم کرتا ہے ۔ 8 جنوری سے لولو آن سیل کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ فنٹورا ، انڈور گیمنگ زون لولو مال کی جانب سے اس عرصہ کے دوران گاہکوں کے لیے خصوصی ڈیل کی پیشکش کی جارہی ہے ۔۔