نئی دہلی۔ ہندوستان کیلئے ٹوکیو اولمپک میں برونز میڈل جیتنے والی لولینا بورگوہین کو آئی بی اے کی ایتھلیٹس کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسن اور ووٹنگ ممبرکے طور پر منتخب کیا گیا ہے، بین الاقوامی باکسنگ اسوسی ایشن (آئی بی اے) نے اعلان کیا ہے۔آئی بی اے نے بدھ کو اعلان کیا کہ مردوں کی عالمی چمپئن شپ کے دوران ہونے والے اسی انتخابات کے دوران، ہندوستانی مرد باکسر شیوا تھاپاکو بھی آئی بی اے ایتھلیٹس کمیٹی کے رکن کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ لولینا نے 2022 خواتین کی عالمی چمپئن شپ میں ہونے والے انتخابات کے دوران سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے اور اس طرح وہ بورڈ کی سربراہ منتخب ہوگئی ہیں۔ نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے لولینا اور شیوا دونوں کو مبارکباد دی ہے، جو ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) کے تحت ہیں اور انہوں نے ذمہ داریوں کو قبول کیا ہے۔ وہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ہندوستان اوراکسروں کی نمائندگی کے منتظر ہیں۔