پیرس۔ ٹوکیو اولمپکس میں برونز میڈل جیتنے والی ہندوستانی باکسر لولینا بورگوہین (75 کلوگرام) اتوارکو یہاں چین کی لی کیان کے خلاف سخت جدوجہد کے کوارٹر فائنل میں ہارنے کے بعد جاری پیرس گیمز سے باہر ہوگئیں۔ بورگوہین کو ایک مایوس کن مقابلے میں 1-4 سے شکست ہوئی جس کے دوران دونوں باکسرزکو بار بارکلینچنگ اور ہولڈنگ کے لیے متنبہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں نشانت دیوکے ہفتہ کی رات مردوں کے71 کلوگرام کوارٹر فائنل سے باہر ہونے کے بعد اس کی شکست سے اولمپکس میں ہندوستان کی باکسنگ مہم ختم ہوگئی۔ چھ رکنی دستہ جس میں چار خواتین اور دو مرد شامل تھے، کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کررہے تھے لیکن کسی بھی زمرے میں میڈل حاصل نہیں ہوا۔