لولینا کو سلور میڈل

   

نئی دہلی: ٹوکیو اولمپکس میں برونز میڈل جیتنے والی باکسر لولینا بورگوہین کو چین کی لی کیان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چیک جمہوریہ میں گراں پری اسٹی ناد لیبم میں خواتین کے 75 کلوگرام مقابلے میں سلور میڈل پر اکتفا کرگئیں۔ پیرس اولمپک جانے والی بورگوہین ایشین گیمزکی موجودہ چمپیئن کے خلاف اپنے فائنل مقابلے میں 2-3 کے فرق سے ہار گئیں۔ کیان جو دو مرتبہ اولمپک میڈل جیت چکی ہیں اور ان کے نام گولڈ میڈل سمیت تین عالمی چمپئن شپ کے میڈلس بھی ہیں، انہوں نے گزشتہ سال ایشین گیمزکے خطابی مقابلے میں بھی بورگوہین کو شکست دی تھی۔