لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے گیارہ طلبہ ٹوکیواولمپک کیلئے منتخب

   

جالندھر: لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے گیارہ طلباء کو ہندوستانی دستے کے ایک حصے کے طورپر منتخب کیا گیا ہے جو23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک ہونے والے ٹوکیواولمپک میں کشتی، ہاکی ایتھلیٹس، نیزہ پھینک، دوڑ اور پیرالمپک میں ملک کی نمائندگی کریں گے ۔ یہ کسی ہندوستانی خانگی یونیورسٹی سے کسی بھی ہندوستانی اولمپک دستے میں منتخب ہونے والے طلباء کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ہاکی ٹیم کے کپتان اورایل پی یو کے ایم بی اے کے طالب علم منپریت سنگھ ٹوکیو اولمپک کے افتتاحی تقریب کے لئے ہندوستان کے پرچم بردارہوں گے ۔