300 میگاواٹ برقی پیدا کرنے کا منصوبہ، حکومت تلنگانہ کی تجویز
حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاستی حکومت لوور مانیر ڈیم پر 300 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ لوور مانیر ڈیم پر تیرتا ہوا سولار پاور پلانٹ حاصل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔ ریاست میں موجود آبی ذخائر کو سولار پاور پلانٹ لگانے کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔ تلنگانہ حکومت نے پہلا سولار پاور پلانٹ لگانے کے لیے لوور مانیر ڈیم کا انتخاب کیا ۔ اگرچہ ڈیم تقریبا 80 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے ۔ تاہم ڈیم کے رقبے کے دسویں حصہ پر سولار پاور پلانٹ لگانے کا امکان ہے ۔ تیرتا ہوا سولار پلانٹ زمین کے حصول کی لاگت کو کم کرے گا ۔ اس کے علاوہ بجلی پیدا کرنے میں کوئی ایندھن کا استعمال نہیں ہوگا ۔ شمسی توانائی کا پلانٹ گرمیوں کے موسم میں ڈیم میں پانی کے بخارات کو بھی کافی حد تک کم کردے گا ۔ سولار پلانٹ لگانے کا سروے تین سال قبل کیا گیا تھا ۔ کئی سائنسی مطالبہ کرنے کے بعد انجینئرز نے مانیر ڈیم میں سولار پلانٹ لگانے کے لیے صحیح جگہ کی نشاندہی کی ہے ۔ یہاں تک کہ جب گرمیوں کے موسم میں شدت کی گرمی کے باوجود پانی کم سے کم سطح کو برقرار رکھتا ہے ۔ جس جگہ پلانٹ لگایا جائے گا اسے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ۔ گزشتہ بی آر ایس حکومت نے اس پراجکٹ کو رپورٹ آنے کے بعد بھی عمل نہیں کیا تھا لیکن جب ریونت ریڈی حکومت برسر اقتدار پر آنے کے بعد ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارک نے ریاستی حکومت کی توجہ روایتی توانائی سے آگے بڑھنے کے بجائے ماحول دوست بجلی کے متبادل ذرائع پر مرکوز کرنے پر زور دیا ۔ اس پراجکٹ پر تقریباً 12 ہزار کروڑ روپئے لاگت آنے کا امکان ہے اور یہ ایک بار مکمل ہونے کے بعد یہ ملک کا سب سے بڑا سولار پاور پلانٹ ہوگا اور اس پاور پلانٹ کے کام کی تکمیل کے بعد ریاست میں دیگر ڈیموں پر بھی سولار پلانٹ بنانے کے اقدامات کئے جاسکتے ہیں جس سے ریاست میں برقی مسئلہ بالکل ختم ہوجائے گا ۔ کانگریس حکومت کے عظیم کارناموں میں سے ایک کارنامہ ہوگا ۔ شمسی توانائی قابل تجدید توانائی کا ذریعہ ہے جو یہ مسلسل جاری رہتی ہے اور ختم نہیں ہوتی ۔ اس سے ہوا میں کوئی گیس یا کیمیکل خارج نہیں ہوتا ۔ کاربن کے اخراجات کو کم کرتا ہے ۔ گلوبل وارمنگ کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے اور ساتھ ہی بجلی کے بلوں میں بھی کمی ہوتی ہے ۔ سولار پلانٹ کسی بھی آب و ہوا میں کام کرتا ہے ۔ شمسی توانائی کے نظام کسی بھی موسم میں بجلی پیدا کرسکتے ہیں ۔۔ ش