لوٹ مار، جبراً وصولی و قتل کے واقعات میں ملوث دو افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا نفاذ

   

حیدرآباد۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس نے لوٹ مار، جبراً وصولی اور قتل کے معاملہ میں ملوث دو افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔ کمشنر پولیس سائبر آباد مسٹر اسٹیفن رویندرا نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کردیئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ اجیت کمار اور 21 سالہ مکیش کمار ساکنان ڈنڈیگل متوطن بہار کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔ ان دونوں کی گرفتاری کوکٹ پلی پولیس کی جانب سے اپریل 2021 میں عمل میں آئی تھی۔ ان بدنام زمانہ مجرمین نے سائبر آباد اور رچہ کنٹہ میں وارداتیں انجام دیا۔ دیسی ساختہ بندوق اور کارتوس کے ذریعہ ایک سیکوریٹی گارڈ کا قتل، اے ٹی ایم سے رقم لوٹنے کے علاوہ جبراً وصولی کے کئی واقعات میں یہ ملوث تھے۔ ع