لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد: سرقہ اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ٹولی کے تین افراد کے خلاف سائبر آباد کمشنر نے پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ کمشنر پو لیس نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کردیئے ۔ پولیس کے مطابق 38 سالہ تبریز داؤد شیخ ، 29 سالہ رشید محمد رفیق شیخ اور 24 سالہ صوفیان شیخ ساکنان ممبئی کے خلاف پی ڈی ایکٹ کو نافذ کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ان تین ملازمین کو دیگر کے ہمراہ میاں پور پولیس نے نومبر 2020 میں گرفتار کیا تھا ۔ پولیس کے مطابق 14 نومبر کو اس ٹولی نے میاں پور میں ریلائنس موبائیل اسٹور میں سرقہ کی واردات انجام دی تھی ۔ جو سرقہ سے ایک دن قبل ممبئی سے بذریعہ کار حیدرآباد پہنچے اور راستہ میں کار کا نمبر بدل دیا تھا اور ریلائنس اسٹور میں سرقہ کے بعد اس ٹولی نے پنجہ گٹہ علاقہ کا رخ کیا اور پنجہ گٹہ میں 4 ہزار روپئے ایک جم سے لوٹ کر برائے پٹن چیرو ممبئی کا رخ کیا اور راستہ میں پٹن چیرو میں ایک شراب کی دکان سے سات سو روپئے کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس کے مطابق اس ٹولی نے سائبرآباد کے علاوہ پٹن چیرو اور سنگا ریڈی میں سرقہ کی وارداتیں انجام دیں تھیں۔