لوکاشینکو پابندیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے :چارلس

   

Ferty9 Clinic

بروسیلز: یوروپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے جمعہ کو کہا کہ صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو ابھی تک یورپی یونین کے ذریعہ بیلاروس پر عائد پابندیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ بروسیلز میں سربراہی اجلاس کیلئے پیش ہونے والے یورپی یونین کے رکن ممالک نے بیلاروس پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ بیلاروس کے خلاف پابندیوں کی فہرست میں تقریبا 40افراد کے نام ہیں۔مسٹر چارلس نے اس سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا ‘‘مسٹر لوکاشینکو موجودہ فہرست میں شامل نہیں ہیں ، لیکن ہم صورتحال کو ایک واضح پیغام کے ساتھ جائزہ لیں گے۔