لوکل ٹرینوں کا کرایہ بڑھانے پرراہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر کسا طنز

,

   

مہنگائی کی مار ہرطرف جاری ہے۔پٹرول،ڈیزل اورگیس ،پیاز،خوردنی اشیاء،خوردنی تیل سب کے دام بڑھ رہے ہیں۔لاک ڈائون کی مارسے دورچارعوام کی جیب پربری طرح بوجھ ڈالاگیاہے۔دوسری طرف پہلے ہی ریل کے کرائے میں اضافہ کیاگیا۔پٹنہ ،دہلی کی مگدھ ایکسپریس جس کاکرایہ سلیپراورتھری اے سی میں بالترتیب پانچ سواورتیرہ سو تھا،ابھی سات سواورسترہ سوہے۔جب کہ سمپرن کرانتی میںسواپانچ سواورتیرہ سوہے۔اس اندھادھنداضافے کی کوئی معقول دلیل نہیں ہے۔اب مختصرفاصلے کے لیے ریل کاسفرکریں گے تواس پربھی کرایہ بڑھادیاگیاہے۔ہندوستانی ریلوے نے مختصر فاصلے کے سفر پر کرایے میں اضافہ کیا ہے۔ کرایے میں اضافے کے پیچھے کی وجہ یہ ہے کہ لوگ کوویڈ کی وباکی وجہ سے مختصر فاصلے والی ٹرینوں پر سوار نہ ہوں۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مختصرفاصلے کے سفر پر ریلوے سے کرایے میں اضافے پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایاہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کویڈ، تباہی میںآپ کی موقع سے فائدہ اٹھانے والی حکومت ہے۔ پٹرول-ڈیزل-گیس ٹرین کا کرایہ۔ متوسط طبقے کودھوکہ دیا۔ لوٹ مار نے جملے کی شان توڑ دی۔