لوکل کالس کو انٹرنیشنل کالس میں تبدیل کرنے کا ریاکٹ بے نقاب

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ زون ٹیم نے انٹرنیٹ دھوکہ دہی کے ایک ریاکٹ کا پردہ فاش کردیا ۔ انٹرنیٹ پروٹوکال آلات کے ذریعہ لوکل فون کالس کو انٹرنیشنل فونس کالس میں بدلنے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کیا ۔ پولیس ٹاسک فورس نے وائس اور انٹرنیٹ پروٹوکال ایکیوپمنـٹ ( وی او آئی پی ) دھوکہ میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ 40 سالہ ہدایت علی ساکن مولا کا چھلہ یاقوت پورہ اور 40 سالہ مجاہد احمد ساکن بورا بنڈہ کو گرفتار کرلیا ۔ ساوتھ زون پولیس نے سنتوش نگر پولیس اور ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کو انجام دیا اور دو مقامات سنتوش نگر اور بالا پور میں کارروائی انجام دی ۔ پولیس کے مطابق آن آلات کے ذریعہ بیرونی ممالک کے فون کالس کا مقامی نمبرات کے ذریعہ استعمال کرتے ہوئے محکمہ ٹیلی کام کا بڑا نقصان کررہے تھے ۔ اس کے ذریعہ قانونی ایجنسیوں کو پتہ چلانے میں دشواری کے علاوہ ملک کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے ۔ پولیس نے ان گرفتار افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں الیکٹرانک آلات کو ضبط کرلیا ۔۔ ع