لوکمت پارلیمنٹری ایوارڈس ،اسد اویسی کو بھی اعزاز

   

Ferty9 Clinic

بھوبنیشور: پارلیمنٹ کے 8 ارکان بشمول سینئر کانگریس لیڈر اے کے انٹونی، ترنمول کانگریس لیڈر ڈیرک اوبرین، صدر مجلس اسد الدین اویسی ان ایم پیز میں سے ہیں جنہیں لوکمت پارلیمنٹری ایوارڈس 2022ء کے چوتھے ایڈیشن کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ ایوارڈ یافتگان میں بی جے پی کے تیجسوی سوریا اور لاکٹ چٹرجی، آر جے ڈی کے منوج کمار جھا بھی شامل ہیں۔ یہ ایوارڈ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نمایاں مظاہرہ پر 8 مختلف زمروں میں ہر ایوان سے چار، چار ایم پیز کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے۔ اس کی تقریب 2 سال کووڈ کے سبب منعقد نہیں ہوسکی۔