لوکو پائلٹ کیلئے خصوصی سہولتوں کی فراہمی: ڈیویژنل ریلوے مینجر

   

نظام آباد۔ 12 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریلوے کی جانب سے لوکو پائلٹ کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حیدرآباد ڈیویژنل ریلوے منیجر لوکیش وشنو ئی نے بتایا نظام آباد کے دورہ کے موقع پر انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوکو پائلٹ اسسٹنٹ لوکو پائلٹ ٹرین منیجرس کے لیے خصوصی سہولتیں فرہم کی جا رہی ہے اور ان کے لیے رننگ رومس قائم کیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ عملہ ایک مرتبہ ڈیوٹی پر جانے کے بعد دوبارہ واپسی ہوگی اور اس کے بعد انہیں دوسری ڈیوٹی دینے تک یعنی آرام کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں جدید سہولتوں کے ساتھ رننگ روم قائم کیا جا رہا ہے اور انہیں مکمل آرام کے بعد دوبارہ دستخط لیتے ہوئے ڈیوٹی پر روانہ کیا جائے گا لوکو پائلٹ اسٹل لوکو پائلٹ ڈیوٹی پر رونہ ہونے سے قبل بریتھ انالائزر کا معائنہ کیا جائے گا اس کے بعد ہی انہیں ڈیوٹی پر روانہ کیا جائے گا اور ان کی بائیو میٹرک حاصل کی جائے گی اور ویب کیمرہ سے تصویر لی جائے گی اس طرح تمام سہولتیں فراہم کرنے کے لیے محکمہ ریلوے کی جانب سے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اس موقع پر حیدرآباد سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر انیرود پامار سینئر میکانیکل انجینئر ذیشان احمد بھی موجود تھے۔