بیدر5 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر میں واقع کرناٹک ثقافتی یونیورسٹی (فوکلوریونیورسٹی )پوسٹ گریجویٹ اسٹیڈی سنٹر جو کہ دوسال سے بند ہے حال ہی میں اس ضمن میں وجئے کمار سونارے نے اسٹیڈی سنٹر کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ کمرے اور فرنیچر پوری طرح سے خستہ حال تھے کلیان کرناٹک خطہ میں یہ واحد فوکلور یونیورسٹی ریجنل سنٹر ہے جو اس خطہ کے لوک فنڈ اور ثقافت کو محفوظ رکھے گا اور اس خطہ کے نوجوانوں کو پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔ ایک اندازے کے مطابق اس کی تزئین و ارائش کیلئے 25لاکھ روپیئے درکار ہیں اس ضمن میں وجئے کمار سونارے نے ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے فنڈ س کے دائرے کار سے یہ گرانٹ فراہم کریں۔