جنیوا/نئی دہلی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں ہندوستانی پارلیمانی وفد نے بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 149ویں اسمبلی کی کارروائی کے دوران دیگر ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور پارلیمانوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے اسمبلی کے ساتھ آئی پی یو کی کمیٹیوں اور دیگر تقریبات میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ آئی پی یو اسمبلی کی یہ کارروائی 13 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں شروع ہوئی، جو آج بھی جاری رہی۔مسٹر برلا نے اسمبلی کارروائی کے اختتامی دن آئی پی یو کی گورننگ کونسل میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ ہندوستانی وفد نے اسمبلی کے مرکزی موضوع سے متعلق اہم عالمی مسائل کی طرف توجہ مبذول کرائی جس پر ہندوستان نے اہم پیش رفت کی ہے اور بہترین طریقوں کا اشتراک کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے عالمی وعدوں کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے باہمی تعاون پر پالیسی پر مبنی بحث اور مذاکرات میں حصہ لے کر تعاون مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ آئی پی یو پارلیمانی تعاون کے ذریعے جامع ترقی اور امن کیلئے عالمی عزم کو آگے بڑھانے ایک مفید پلیٹ فارم ہے ۔ریکارڈ کو برقرار رکھنے ، پارلیمنٹ میں مباحثے اور تقریر کے ساتھ دیگر معلومات عوام تک پہنچانے اور پارلیمنٹ کو عوام کے قریب لانے میں ٹکنالوجی و اے آئی کے استعمال پر مسٹر برلا نے کہا کہ ٹکنالوجی کے ذریعے اپنی پسند کی زبان میں ممبران پارلیمنٹ کے خیالات کا اظہار ممکن ہو گیا ہے ، جس سے پارلیمنٹ کی معلومات عوام تک پہنچنے میں آسانی ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے ہندوستان کی سبز، ٹکنالوجی سے چلنے والی اور پیپر لیس پارلیمنٹ کی تعریف کی ہے ۔اراکین پارلیمنٹ و عہدیداروں کی استعداد کار میں اضافہ پر مسٹر برلا نے کہا کہ 100 سے زیادہ ممالک کے اسپیکروں اور اراکین پارلیمنٹ نے پرائڈ کو پارلیمانی تربیت کے ایک اعلیٰ عالمی ادارے کے طور پر تسلیم کیا ہے اور اس کی تعریف کی ہے ۔