23 گھنٹوں میں 3500 خصوصی بسیں چلائی گئی ، مفت سفر کے 9 کروڑ روپئے علحدہ اخراجات
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : لوک سبھا انتخابات میں ٹی ایس آر ٹی سی کو زبردست آمدنی ہوئی ہے ۔ انتخابات کے موقع پر دونوں تلگو ریاستوں میں تلنگانہ آر ٹی سی کی جانب سے 3500 سے زیادہ بسیں چلائی گئی ہیں ۔ تلنگانہ میں تقریبا 1500 بسیں اور آندھرا پردیش کو 1000 سے زیادہ بسیں چلائی گئی ہیں ۔ جس سے تلنگانہ آر ٹی سی کو 39.22 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ جے بی ایس ، ایم جی بی ایس جیسے اہم بس اسٹیشن کے علاوہ اپل ، ایل بی نگر ، کوکٹ پلی ، میاں پور ، آرام گھر کے علاوہ دیگر مقامات سے خصوصی بسیں چلائی گئی جس سے آر ٹی سی کو 23 گھنٹوں میں زبردست آمدنی ہوئی ہے ۔ رائے دہی کے دن 13 مئی کو آر ٹی سی بسوں میں 54 لاکھ افراد نے سفر کیا ہے ۔ جس کے ذریعہ 24.22 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ۔ دوسرے دن 14 مئی کو بھی 54 لاکھ افراد نے سفر کیا ہے ۔ ٹکٹ خریدنے والوں سے 15 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ جس میں مہا لکشمی مفت اسکیم کے ذریعہ سفر کرنے والوں کے 9 کروڑ روپئے کے اخراجات ہوئے ہیں تاہم یہ مصارف حکومت آر ٹی سی کو ادا کرے گی ۔ تلنگانہ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر سجنار نے کہا کہ آر ٹی سی کی جانب سے عیدین تہواروں کے علاوہ اہم موقعوں پر عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تلنگانہ آر ٹی سی کی جانب سے خصوصی بسیں چلائی جارہی ہیں جو عوام کو سہولت بخش ثابت ہورہی ہیں ۔۔2