“لوک سبھا انتخابات اگلے سال نہیں، پہلے بھی ہو سکتے ہیں، “: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار

   

پٹنہ:بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کو کہا کہ قبل از وقت لوک سبھا انتخابات کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ نتیش نے یہ تبصرہ وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو اور دیگر کی موجودگی میں کیا۔ وزیر اعلیٰ نے یہاں سے دیہی ورکس ڈپارٹمنٹ کے 6,680.67 کروڑ روپے کے 5,061 پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے محکمہ کے انجینئروں اور مختلف عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے نتیش نے کہا، ‘مجھے بتایا گیا ہے کہ زیر التوا کام جنوری 2024 تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ میں کہوں گا، اس سے پہلے ان کو مکمل کرنے کی کوشش کریں۔ آپ کبھی نہیں جانتے کہ انتخابات کا اعلان کب ہو سکتا ہے۔